لکھنؤ،23؍اگست(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) اتر پردیش قانون ساز کونسل کا سیشن شروع ہونے سے پہلے جمعرات کو سماج وادی پارٹی کے ممبران اسمبلی کے باہر چودھری چرن سنگھ کے مجسمے کے سامنے مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے میرٹھ میں خود کشی اور دیوریا کیس ،گنا ادائیگی کو لے کر یوگی سرکار کو قانون و انتظام کے معاملے میں پوری طرح فیل بتایا۔ حالانکہ جمعرات کو آل پارٹی کی میٹنگ میں اسمبلی صدر ہردے نارائن دکشت نے ایوان کی کارروائی معمول کے مطابق چلانے کے لئے سب سے اعانت کی گزارش کی تھی لیکن مظاہرہ کے بعد اس بات کے اشارے مل رہے ہیں کہ سیشن ہنگامہ خیز ہی ہوگا۔
اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر رام گووند چودھری نے کہا کہ ریاست میں بڑھے جرائم کی وارداتوں کودیکھتے ہوئے قانون و انتظام کے مسئلے کو ایوان میں اٹھایا جائے گا۔ حال ہی میں ریاست میں ہوئی وارداتوں کا ذکر کرتے ہوئے چودھری نے کاہ کہ یو پی میں بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں ، عصمت دری اور چھیڑ خانی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے ۔
اس موقع پر ایس پی کے ایم ایل سی سنیل سنگھ ساجن نے کہا کہ اتر پردیش میں جنگل راج چل رہا ہے ۔ کسان پریشان ہیں ۔ گنے کی قیمت میں مناسب قیمت نہیں مل پا رہا ہے ۔ دیوریا اور میرٹھ میں ہو رہی وارداتوں کو ریاست میں بہن بیٹی عدم تحفظ کا شکار ہو رہی ہیں۔ان سب معاملوں کو ایوان میں زور شور سے اٹھایا جائے گا۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر احمد حسن،ایم ایل سی آنند سنگھ بھدوریا،اودے ویر سنگھ ،لیلا وتی کشواہا سمیت دیگر لیڈر موجود رہے۔